‘فضل الرحمان کے خاندان کا ایک بچہ بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں’

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہلے افغانستان بچے بھیجتے تھے اور اب یہاں لے آئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے خاندان کا ایک بچہ بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں، ان کی اعلیٰ قیادت گھروں میں بیٹھی ہے اور کارکنان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بد عنوان سیاست دانوں نے ملک و قوم کے پلیٹ لٹس کم کر دیے ہیں، ہم پر مہربانی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ قوم کا لوٹا گیا پیسہ واپس کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

نواشریف کی صحت کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ سابق وزیراعظم کو صحت دے، وہ پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے جب کہ باقی گھر سے اسپتال منتقل ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں