‘آئی ایس پی آر ایک ٹوئٹ کر دے تو بھارتی فوج کی نیندیں اڑ جاتی ہیں ’


اسلام آباد: ہم نیوز کے نمائندہ خصوصی اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں کوئی کارروائی کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہاں سے اگر ڈی جی آئی ایس پی آر ایک ٹوئٹ کر دے تو بھارتی فوج کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرتارپو منصوبہ مذہب سے جڑا ہوا ہے، اگر اس کے بیچ میں بھارت سیاست کو لائے گا تواس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح گوپال سنگھ بھارت کے لئے دہشت گرد ہے اسی طرح ہمارے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ایک دہشت گرد ہیں جنہوں نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔


انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ مکمل ہو رہا ہے یہ ایک خوشی کا موقع ہے جس پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے دوستی کی بات ہونی چاہئے۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط ہے، یہ سکھ برادری کا مسئلہ ہے کوئی اگر پاکستان میں بھی اس کے خلاف بات کرے گا تو ہم اس کی مذمت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیوں کو دبایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بھارتی پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور ان کے پوسٹر آویزاں ہیں۔


متعلقہ خبریں