کروڑوں روپے مالیت کے چلغورے لوٹ لیے گئے


جنوبی وزیرستان:  ڈاکوؤں وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملسح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام  میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملسح افراد ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق

چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے ہوئے چلغوزوں کی مارکیٹ قیمت لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔

گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری  نہیں ہوسکی ہے ۔

مقامی تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکووؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو وہ احتجاجاً وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع خاص طور پر جنوبی وزیرستان میں چلغوزوں کے باغات ہیں اور چلغوزے مقامی افراد کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔


متعلقہ خبریں