مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما جیل سے اسپتال منتقل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور اسیر رہنما خواجہ سلمان رفیق کو کیمپ جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کیمپ جیل کا عملہ لیگی رہنما کو لیکر جنرل اسپتال پہنچا۔

جیل ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ سلمان رفیق کی  جیل میں طبیعت خراب ہونے پرانہیں  اسپتال منتقل کیا گیا،جیل ڈاکٹر نے ن لیگی رہنما کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیرصحت کی اسپتال منتقلی کا مقصد میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کروانا ہے ۔

واضح رہے کہ خواجہ سلمان رفیق نیب کی طرف سے بنائے گئے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن کر دیا گیا


متعلقہ خبریں