دادو میں ضمنی انتخابات: بلاول نے فوج کی تعیناتی پر پھر اعتراض کردیا

فوٹو: ہم نیوز


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ضلع دادو کے حلقے پی ایس-86 میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی پر پھر سے اعتراض کردیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  ضمنی انتخابات میں بار بار احتجاج اور شکایت کے باوجود الیکشن کمیشن نے آج پھر سے فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں کے باہر اور اندر تعینات کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے اس عمل پر گزشتہ عام انتخابات کے وقت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات ہماری مسلح افواج کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں