امریکی سرمایہ کاروں کی زلفی بخاری سے ملاقات: سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

اسلام آباد: پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ملک میں بھاری سرمایہ کاری کے عزائم لے کر وطن پہنچ گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، زلفی بخاری

ہم نیوز کے مطابق وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کہ پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار کن شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں؟

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکی سرمایہ کاروں کے جذبہ حب الوطنی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاروں نے فی الوقت سیاحت، صحت اور سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان شعبوں میں امریکی سرمایہ کار400 ملین ڈالرز( تقریباً 60 ارب روپے ) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ایوانکا ٹرمپ کی پیشکش

ذرائع کے مطابق امریکی ادویہ ساز کمپنی پاکستان میں سکینسر کی ادویات تیار کرنے کا پلانٹ لگانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے جب کہ امریکی ہوٹل مینجمنٹ کمپنی پی ٹی ڈی سے ہوٹلز لیز پر لینے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاروں کی آمد اس بات کی غماز ہے کہ موجودہ حکومت اور اس کے طرز عمل پر بیرون ملک اعتماد بڑھا ہے اوریہ کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی زیادہ طاقتور اور توانا ہے۔

 


متعلقہ خبریں