بچوں سے زیادتی، لاہور پہلے نمبر پر


لاہور: رواں برس بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے حوالے سے پنجاب بھر میں ضلع لاہور پہلے نمبر پر رہا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق 2019 کے پہلے دس ماہ میں ضلع لاہور بچوں سے زیادتی کے کل 1219 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 831 بچوں کے ساتھ بدفعلی کی گئی جب کہ 11 کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، 372 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی اور 5 کو قتل کر دیا گیا۔

لاہور شہر میں 182 بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کا اندراج ہوا جن میں 94 بچے اور 85 بچیاں شامل ہیں، 2 بچوں اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

فیصل آباد ریجن میں کل 140کیسز کا اندراج ہوا جس میں سے 101بچوں سے بدفعلی اور 139 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے تھے، 1 بچے اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بہاولپور میں کل 160کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 106 بچوں سے بدفعلی اور 54 بچیوں سے زیادتی کے ہیں۔  3بچے اور ایک بچی کو ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

ملتان میں بچوں سے زیادتی کے86 کیسز رپورٹ ہوئے، 69 بچوں سے بدفعلی اور 17 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں 105 بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا اندراج کیا گیا جن میں سے 86 بچوں سے بدفعلی کی گئی اور 17 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا گیا جب کہ 1 بچی کو قتل بھی کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں