پروفیشنلز ڈیوٹی کے دوران ہڑتال نہیں کرسکتے، لاہور ہائی کورٹ

پروفیشنلز ڈیوٹی کے دوران ہڑتال نہیں کرسکتے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور: پروفیشنلز ڈیوٹی کے دوران ہڑتال نہیں کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنا آئین اور ان کے اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کوملازمت سے فارغ کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق اپنے تحریری فیصلے میں کہی ہے۔ تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے۔

تحریری فیصلے میں ہڑتال ختم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے اور واضح طور پرلکھا گیا ہے کہ ہڑتال ختم نہ کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

عدالت عالیہ لاہور نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد لازمی ہے۔

تحریری فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے لکھا ہے کہ اگر ملازمین اپنے سروس اسٹرکچر کو بہتر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو یہ متعلقہ اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے کہ بہتر ماحول میں حل کریں۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ  ڈاکٹرز اپنی ہڑتال ختم کر کے اپنے کام پر واپس جائیں اور نئے مسودے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مؤقف کو سنا جائے۔

عدالت عالیہ لاہور نے فیصلے میں واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیڑامیڈیکل اسٹاف کے خلاف تا دیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پمز میں احتجاج، مریض خوار

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شوکاز نوٹسز جاری کیے گیے ہیں ان کے جوابات داخل کرانے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں