آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہو تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود صدر آصف علی زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ آصف علی زرداری کسی جرم میں نہیں بلکہ ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کی تفتیش کے لیے قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی صحت کی تشویش ناک حالت کو حکومت کی جانب سے چھپایا جا رہا ہے اور خاندان کے افراد تک کو نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر کو جان بوجھ کر اڈیالہ جیل میں علاج کی سہولیات سے دور رکھا گیا اور وہیل چیئر پر زبردستی انہیں اسپتال سے جیل لے جایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے پورا خاندان پریشان ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔


متعلقہ خبریں