آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری

آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زیر حراست تین اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جن اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں آصف علی زرداری، خواجہ سعد رفیق اور سید خورشید احمد شاہ شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن قومی اسمبلی کے جو پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں وہ رواں اجلاس کے لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تینوں اراکین اسمبلی کی ایوان میں آمد یقینی بنائیں۔

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، بلاول بھٹو

پی پی پی کے سید خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی زیر حراست ہیں جب کہ خواجہ سعد رفیق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔


متعلقہ خبریں