آج کا دن پارلیمنٹ کے لیے یوم سیاہ تھا، شیری رحمان

خاں صاحب!لاک ڈاؤن کا وقت گزر چکا، کورونا پھیل چکا:شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے آج کے دن کو پارلیمنٹ کے لیے یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے، شیری رحمان

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کو بلڈوز کر کے دو انتہائی متنازع قوانین پاس کئے گئے ہیں۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکنے والی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا کہ میڈیکل ٹریبونل بل اور میڈیکل کمیشن آرڈی ننس کو تمام اصولوں اور قائمہ کمیٹیوں کو نظر انداز کر کے پاس کیا گیا ہے۔

عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ وزیر اعظم ہیں، شیری رحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج ایک نیا آرڈی ننس پیش کیا گیا اور تین میں توسیع کی گئی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ نامنظوری سے بچنے کے لیے آرڈی ننسز کو سینیٹ میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں