پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ڈالر سستا

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز نے ملک کے مرکزی بینک ( اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر آٹھ ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کمرشل بینکوں کےذخائر ایک کروڑ50 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد سات ارب 16 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  15.51 ارب ڈالرز سے تجاویز کر گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں