ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں پانچویں روز بھی بارش اور برفباری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے ممطابق جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، ما لاکنڈ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

جمعے کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں موسم سرد رہے گا۔


متعلقہ خبریں