تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام


پرتھ:تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2 صفر سے جیت لی ہے۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 52 اور 48  رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا۔

اننگز کے آغاز پر مچل اسٹاک نے تیز اور سوئنگ گیندبازی سے پہلے بابراعظم اور پھر محمد رضوان کو چلتا کیا جس کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خوا کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز اسکور کئے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سینچری اسکور کرنے والے افتخاراحمد نے 45 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور ایبٹ نے دو، دو جبکہ ریچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے اس میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی گی۔

گرین شرٹس نے تیسرے میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، ابتدائی دو میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سلامی بلے باز فخر زمان، وہاب ریاض، محمد عرفان، اور آصف علی کی جگہ امام الحق، محمد حسنین، محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیسٹ سیریز کے پیشِ نظر تیز گیند باز پٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کر دیا ہے، ان کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی موجودہ ٹی ٹوئنٹی فارم انتہائی ناقص ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پرتھ کے میدان میں یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا جس کی پچ کافی تیز اور باؤنسی مانی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں