51 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، اسحاق ڈار غیر حاضر

51 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، اسحاق ڈار غیر حاضر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 51 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار خودساختہ جلاوطنی کے سبب غیر حاضر رہے۔

ہم نیوز کے مطابق نئے سینیٹرز کی حلف برداری کے لئے اجلاس پریزائڈنگ آفیسر سینیٹر یعقوب ناصر کی سربراہی میں ہوا۔

صبح دس بجے شروع ہونے والے اجلاس میں حلف کے بعد نومنتخب اراکین نے حاضری رجسٹر پر دستخط کئے۔

ن لیگ کے حمایتی آزاد امیدواروں کے علاوہ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جے یوآئی، نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور بلوچستان و فاٹا کے آزاد سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔

پیر کو حلف اٹھانے والے نومنتخب سینیٹرز کے نام ذیل میں دیے جا رہے ہیں:

احمد خان، انورلعل ڈین، ڈاکٹر اسد اشرف، انوار الحق کاکڑ، ۔ڈاکٹر آصف کرمانی، بہرامند، دلاور خان، فیصل جاوید، فدامحمد، مولوی فیض محمد، ہارون خان، ہدایت اللہ، ہلال الرحمن، امام الدین شوقین۔

کامران مائیکل، کہدابابر، کیشو بائی، رانا محمودالحسن، رانا مقبول احمد، مہرتاج روغانی، مرزامحمد، چوہدری محمد سرور، مولا بخش چانڈیو، محمد اکرم، محمد علی شاہ جاموٹ، محمد اسد جونیجو، محمد ایوب، اعظم خان سواتی، فروغ نسیم۔

پیر صابر شاہ، صادق سنجرانی، شفیق ترین، محمد طاہر بزنجو، طلحہ محمود، مصدق مسعود ملک، مشاہد حسین سید، مشتاق احمد، مصطفی نواز کھوکھر، مظفر حسین شاہ۔

نصیب اللہ بازئی، نزہت صادق، قرۃالعین مری، رضاربانی، روبینہ خالد، رخسانہ زبیری، سعدیہ عباسی، ثناجمالی، شاہین خالد بٹ، شمیم آفریدی، ڈاکٹر سکندر میندھرو۔

نومنتخب سینیٹرز ایوان میں پہلے سے موجود اراکین کے ساتھ مل کر آج ہی چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں