اداکار و سیاستدان سنی دیول کرتار پور راہداری کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہونگے


اداکار و سیاستدان سنی دیول کرتار پور راہداری کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے  مطابق کرتار پور جانے والے سکھ یاتریوں کے پہلے گروپ میں بھارتی اداکار اور سیاستدان، سنی دیول ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ اور مرکزی وزیر ہریدیپ پوری اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کے دفتر نے بتایا کہ اداکار اورسیاستدان سنی دیول کرتار پور راہداری کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان جانے والے افتتاحی جلوس کا حصہ ہوں گے۔سنی دیول نے کہا ہے کہ ‘اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے’۔

سنی دیول جو عام انتخابات کے دوران پنجاب میں بی جے پی کے اسٹار امیدوار تھے، نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے گرداس پور گرودوارہ میں دعا کی تھی۔

اپنے انتخاب کے ہفتوں بعد سنی دیول نے اس راہداری کی کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے والی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جو ان کے حلقہ گرداس پور میں ڈیرہ بابا نانک کے مزار کو سرحد کے اس پار گردوارہ دربار صاحب سے ملاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول کے علاوہ سکھ یاتریوں کے پہلے گروپ میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ اور مرکزی وزرا ہردیپ پوری اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔

جمعرات کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے گرودوارہ دربار صاحب کے دورے کے لیے کانگریس کے ایم ایل اے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی سیاسی منظوری دی گئی تھی۔

ایک بین الاقوامی اردو نیوز ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا کہ بھارت نے 9 نومبر کو کرتار پور میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنے والے 550 ممبران وفد کی ایک فہرست ارسال کی تھی۔

دریائے راوی کے کنارے واقع گرودوارہ کرتار پور سکھوں کے لیے بڑی مذہبی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو نے وہاں 18 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سرکار کرتارپور منصوبے پر پاکستان کے اقدامات سے حواس باختہ

کرتار پور راہداری کے لیے افتتاحی تقریبات ہفتے کے روز سرحد کے دونوں اطراف میں ہوں گی۔ جبکہ اس راہداری کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی جانب سے کریں گے ، جبکہ ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان دوسرے سرے پر اس کا کھلا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں