“آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لئے”


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آصف زرداری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔

پیر کو سینٹ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے سابق صدر کا کردار مثبت نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی غیرموجودگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریے اور جمہور کی آواز کا نام ہے۔

وفاقی وزیر نے نام لئے بغیر کہا کہ آج پھر دوسیاسی کزن اکھٹے ہوچکے ہیں، تعجب ہے تیسرا کیوں نہیں آیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لئے ہیں لیکن چیئرمیں سینٹ ن لیگ کا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں نواز شریف کے ساتھ یکسو ہیں۔ نواز شریف کے نظریے کے مطابق چئیرمین سینٹ کے لئے ووٹ دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینٹ کے لئے جو نام سامنے آئے گا وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا۔


متعلقہ خبریں