’دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو کوئی خفگی نہیں‘

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) کا پی پی پی سے رابطہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر دھرنے سے کوئی جائز فائدہ اٹھاتا ہے تو مجھے اس پر کوئی خفگی نہیں۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف ناجائز طور پر گرفتار تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو استعمال کرکے جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے اور سیاست دانوں کو ناجائز طور پر جیلوں میں گرفتار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اور سیاست کے نظام کو جام کیا جا رہا ہے، اسی کو عامریت کہتے ہیں، ہم نے جمود کو توڑا ہے اور میں خوش ہوں کہ ہم کسی کے کام آ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر زمانہ میں جب کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قانون کا سہارا لیا جاتا ہے اور ملکی سیاست کا جنازہ نکالا جاتا ہے۔

خاندانی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف اپنے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ اتوار کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز سے لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک میں نواز شریف کے علاج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ ان کے علاج کے لئے نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شریف فیملی لندن میں دو ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں