نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگ گئیں، شیخ رشید

شیخ رشید کی نواز شریف کو خصوصی سرٹیفیکٹ کی پیشکش

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں۔

نواز شریف اتوار کو لندن روانہ ہوں گے

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اتوار کو لندن جارہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ میاں شہباز شریف بھی ان کے ساتھ لندن جائیں گے۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو کل تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ لندن نہیں جائیں گی۔

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، بلاول بھٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ قطر والوں نے گزشتہ منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نواز شریف کی درخواست کو نیب کلیئر کرے گا۔


متعلقہ خبریں