پاکستان اسکواش فیڈریشن  اگلے 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گی

چیف آف ائیر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان


پاکستان اسکواش فیڈریشن  اگلے 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گی، ورلڈ اسکواش فیڈریشن کانفرنس اور سالانہ جنرل اجلاس کیپ ٹاؤن میں ہوا جس میں یہ فیصلے کئے گئے ۔ پہلا  ٹورنامنٹ  دسمبر 2019میں اسلام آباد میں  منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ جنوری 2020میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل عامر مسعود نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر یاک فونٹین  نے کی۔

سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ایلکس گف نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی سطح پر اسکواش کے فروغ کے امور زیر غور آئے۔

ائر  وائس مارشل عامر مسعود  نے سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس کے بعدپروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلئے سیکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس ضمن میں پہلا  ٹورنامنٹ  دسمبر 2019میں اسلام آباد میں  منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ جنوری 2020میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایئر وائس مارشل عامر مسعود سینیئر نائب صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن منتخب

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گی ۔


متعلقہ خبریں