کراچی میں آئندہ بھی بین الاقوامی میچز ہوں گے، ناصر حسین شاہ

دل سے چاہتا تھا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے، فیصلے پر خوش نہیں، ناصر حسین

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے فائنل میچ کے بعد بھی کراچی میں بین الاقوامی میچز منعقد ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سسید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے پی ایس ایل کے انتظامات مکمل ہیں تاہم شہریوں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ امید ہے کہ شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ شائقین کی سہولت کے لیے شٹل سروس بھی چلائی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئندہ میچز کا دارومدار پی ایس ایل کے فائنل سے ہی وابستہ ہے تاہم امن وامان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی جی رینجرز سیکیورٹی معاملات کی خود نگرانی کریں گے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ پہلی بار کراچی میں پی ایس ایل ہونے جارہا ہے۔ جو قوانین بنائے جائیں ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ سیکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم کے گیٹ بند رکھے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں