نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکل سکتاہے ،عمران خان

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان نے ترجمانوں کوسابق وزیر اعظم  نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق نرم موقف رکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔ ادارے آزادہیں ، نیب کے کہنے پر سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا نکالنے کی سفارش بھی نیب ہی کرسکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کی ہے ۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کےاجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے دن سے موقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے، پاکستان کے ادارے آزاد ہیں۔ نیب کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نکالا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں،آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے  مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف اتوار کو لندن روانہ ہوں گے

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے ،  اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں