کرتار پور راہداری افتتاحی تقریب: بھارت سے کون سی شخصیات پاکستان آرہی ہیں؟


اسلام آباد: کرتارپورراہدی کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سندھو، اداکار سنی دیول سمیت بھارت سے نامور اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی ۔پاکستان نے ایک بار پھر 9اور12نومبر کو زائرین سے کوئی سروس چارج وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باباگرونانک کی یادوں سے وابستہ سکھ کمیونٹی کا دیرینہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھارت کی سیاسی اور شوبز شخصیات پاکستان پہنچیں گی۔

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ، بھارتی اداکار سنی دیول اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی  امریندر سنگھ اوراسمبلی کے دیگراراکین بھی کرتارپور آئیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور بتایا کہ انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے اور وہ پاکستان آئیں گے۔۔سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ تاریخی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے پرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کا 30 رکنی وفد بھی کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کی کوریج کرے گا۔ غیرملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 9اور12نومبر کو آنے والے زائرین سے کوئی سروس چارج وصول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے : کرتارپور راہداری منصوبہ: وزیراعظم عمران خان کل افتتاح کریں گے

اس سے پہلے بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو دی جانے والی مراعات لینے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں