ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت صبح کے وقت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو زیادہ سے 22 تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری رکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ ، قلات، زیارت میں مطلع جزوی ابرآ لود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، کشمیر، خیبرپختنوخوا اور سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

 


متعلقہ خبریں