راجہ ظفرالحق کون؟

راجہ ظفرالحق کون؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی سیاست کے تجربہ کار ناموں میں سے ایک راجہ ظفرالحق پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔

ملکی و بین الاقوامی سطح پر اہم ذمہ داریوں پر فائز رہنے والے ظفرالحق سنجیدہ اور بردبار سیاسی شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔

18 نومبر 1935 کو راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقے مٹور میں پیدا ہوئے۔ 1956 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔

1971 سے 1981 تک مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری رہے۔ 1981 سے 1985 تک انہیں اطلاعات و نشریات اور وزارت مذہبی امور کا وفاقی وزیر بنایا گیا۔

1985 میں مصر میں پاکستان کے سفیر رہے۔

1986 میں اس وقت کے وزیراعظم محمد خان جونیجو کے مشیربنے۔

1991 میں پہلی بارایوان بالا یعنی سینیٹ کے رکن منتخب منتخب ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں: میر صادق سنجرانی کون ہیں؟

1992 میں انہیں مسلم ممالک کے نمائندوں پر مشتمل موتمرالعالم اسلامی کا جنرل سیکرٹری چنا گیا۔

راجہ ظفر الحق 1996 میں مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدربنائے گئے۔ وہ 1997 سے 1999 تک سینیٹ میں قائد ایوان کے ساتھ وفاقی وزیرمذہبی امور بھی رہے۔

مزید جانیں: سینیٹ چئیرمین کا انتخاب، نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری: لائیو اپ ڈیٹس

2000 میں راجہ ظفر الحق مسلم لیگ ن کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

بحیثیت مجموعی راجہ ظفر الحق کو غیر متنازعہ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔

انہیں بارہ مارچ کو آئندہ چئیرمین سینیٹ کے لئے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں