کرتارپور راہداری : نریندر مودی کا عمران خان کا شکریہ


دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کے جذبات کو سمجھا اور اسے عزت دی۔

کرتارپور راہداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تیزی سے اس منصوبے کو مکمل کیا۔

انہوں نے گرونانک کی تعلیمات کا حوالہ بھی دیا اور ان کی تاریخ کا بھی تفصیل سے تذکرہ کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان بھی کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، وہ تقریب سے خطاب کریں گے جس میں بھارتی صحافیوں، سکھ یاتریوں اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے

 


متعلقہ خبریں