چلغوزے چوری کے الزام میں 6 افراد گرفتار

چلغوزے چوری کے الزام میں 6 افراد گرفتار

فائل فوٹو


جنو بی وزیرستان: پولیس نے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

چوروں کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز سے وانا بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کی جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

خیال رہے کہ ڈاکو وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔

ملسح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام  میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے۔

چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے گئے خشک میوے کی مارکیٹ قیمت لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں