میاں نواز شریف کل لندن روانہ ہو جائیں گے

پلیٹ لیٹس میں کمی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر کا امکان

لاہور: میاں نواز شریف قطر ائیر لائن کے ذریعے کل لندن روانہ ہو جائیں گے، ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے غیرملکی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہمیڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے غیر ملکی ڈاکٹروں سے مشاورت کی تجویز پر نواز شریف کی روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

اس سے قبل یہ خبر ٓآتئی تھی کہ  جب تک نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس میں توازن نہیں آتا، وہ سفر نہیں کرسکتے، سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز کے مطابق سفر کے لیے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 سے 60 ہزار ہونا لازم ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی تشویشناک حالت کے پیش نظر 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی چھ ہفتوں کی ضمات منظور کی تھی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا تھا کہ آٹھ ہفتے بعد ضمانت میں مزید توسیع کرنا حکومت پنجاب کا اختیار ہو گا اور اگر اس حوالے سے درخواست نہ دی گئی تو پھر ضمانت منسوخ سمجھی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد کو عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کو سات برس قید سنائی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ان کے لیے دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی، ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے اور تقریباً پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

اس سے قبل پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے تھے۔


متعلقہ خبریں