مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،عمران خان کا کرتارپور میں خطاب


نارووال : وزیراعظم عمران خا ن نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیاہے ۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔مسئلہ کشمیرحل ہوجاتاتوبھارت کےساتھ تعلقات وہ ہوتےجوہونےچاہیےتھے،،فرانس اور جرمنی کی سرحدیں بھی کھلی ہیں،تجارت  کررہےہیں۔

سکھ یاتریوں سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ایک سال پہلے کرتارپور کی اہمیت کا اندازہ ہوا، اس سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی باصلاحیت ہے۔ اس کا مطلب ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا سکھ یاتریوں کو پاکستان میں  خوش آمدید کہتا ہوں،بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سکھ برادری  گرونانک  دربارصاحب آکر دل سے خوش ہوتی ہے، کسی کو بھی خوشی دینے سے اللہ خوش ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے رب العالمین سارے انسانوں کا خدا ہے،اللہ کے پیغمبر انسانیت اور انصاف کا پیغام لے کر دنیا میں آئے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے نہ انسانیت،انسانیت اورانصاف ،انسانی اور حیوانی معاشرے کو الگ کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آج بھی لوگ صوفیا کے مزاروں پر جاکر دعائیں کرتے ہیں،یہ لوگ انسانیت کاپیغام دیتے تھے،گرونانک کے فلسفےمیں بھی انسانیت کا پیغام ہے،مسلمانوں کو تکلیف ہوگی اگر وہ مدینہ دیکھ سکیں لیکن جا نہ سکیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرتارپور بھی سکھ برادری کا مدینہ ہے،اللہ کے سارے پیغمبر لیڈر تھے،لیڈر ہمیشہ انسانوں کو یکجا کرتاہے، نفرتیں نہیں پھیلاتا ،نیلسن مینڈیلا نے سارے انسانوں کو اکٹھا کیا، وہ ایسا لیڈر تھا27سال جیل میں رہا اور ظالموں کو معاف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد مودی سے کہا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے،تجارت اور سرحدیں کھولنے سے خوشحالی آسکتی ہے،ہم میں ایک اہم مسئلہ کشمیر کا ہے۔

عمران خان نے کہا من موہن سنگھ نے کہاتھا مسئلہ کشمیر حل کردیں تو برصغیر ترقی کرسکتاہے،افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج جو کشمیر میں ہورہا ہے انسانیت کا مسئلہ بن گیا ہے۔ کشمیر میں 80لاکھ لوگوں کو قید کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ناانصافی سے انتشار اور انصاف سے امن پھیلتا ہے،مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کرتار پور راہداری: افتتاحی تقریب میں من موہن سنگھ اور سدھوکی شرکت

عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے آپ کے ساتھ یہ دن منایا،مسئلہ کشمیرحل ہوجاتاتوبھارت کےساتھ تعلقات وہ ہوتےجوہونےچاہیےتھے،،فرانس اور جرمنی کی سرحدیں بھی کھلی ہیں،تجارت  کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل ہونے سے برصغیر میں خوشحالی آئےگی،برصغیر کی خوشحالی کادن دور نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں