بنگلہ دیشی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئ


کھٹمنڈو: نیپال کےکھٹمنڈو ائیر پورٹ کے قریب بنگلہ دیشی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کے جاں بحق  ہونےکی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کےمطابق طیارے میں  37 بنگلہ دیشی، 32 نیپالی، ایک چینی اور ایک مالدیپ کا شہری  سوار تھا۔

امدادی اہلکاروں کے مطابق 17 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ بد قسمت طیارے نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے اڑان بھری تھی۔

حکام کے مطابق طیارے میں 71 افراد سوار تھے۔ جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق جہاز میں 67 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوع پر لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ پولیس اور فوج کی جانب سے طیارے کو کاٹ کر دیگر افراد کو بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ائیر پورٹ سے انتہائی نزدیک گر کر تباہ ہوا۔ رن وے کے پچھلے حصے سے تباہ ہونے والے طیارے کا دھواں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

فضائی حادثات کے حوالے سے نیپال کی تاریخ کچھ تسلی بخش نہیں رہی۔ اس سے قبل بھی کھٹمنڈو کو فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں