لاہور میں 2 گروہ لڑ پڑے، 5 افراد جاں بحق

چکوال: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق 4 زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقہ تھانہ باٹا پور کی حدود میں واقع ڈیال گاؤں میں آٹھ مرلے زمین کے تنازع پر رفاقت گروپ اور نذیر گروپ آمنے سامنے آ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں امجد، عمران، اعجاز اور ظفر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا دیگر زخمی ہونے والے 4 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے رفاقت کو میؤ اسپتال اور دوسرے ملزم محمد شفیع کو باٹا پور سے گرفتار کیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا پولیس نے لوٹے گئے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے برآمد کرلیے

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں گروہ ایک دوسرے کے رشتہ دار اور ایک ہی گاؤں میں رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں