تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور اسلام نے دیا، عمران خان

اپوزیشن تحریک: وزیراعظم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور اہلیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے، آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں کی اور آپ ﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے، سینئر صحافی

عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اُس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے اور تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔


متعلقہ خبریں