ڈی آئی خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

شکر گڑھ: معمولی تلخ کلامی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

فوٹو: فائل


ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں اہلکار ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ راستے میں گھاٹ لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بلال اور یوسف کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں 2 گروہ لڑ پڑے، 5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں ہفتہ میں تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جس میں چار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں