ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا


اسلام آباد: ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

دن کے آغاز پر وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پاک فوج کے دستے نے 31 توپوں کی سلامی پیش کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔

لاہورمیں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کےجوانوں کےاللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

عید میلاد کے موقع پر اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ لاہور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بازار اور درودیوار برقی قمقموں سے روشن تھے۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے گئے، درود و سلام کی صداوں سے فضا معطر رہی، عاشقان رسول ﷺ آقا کی ولادت کی خوشی میں مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کرتے رہے۔

راولپنڈی، لاہور، کراچی، اٹک، چکوال، گجرانوالہ ، خانیوال، نواب شاہ، پاکپتن، قصور، رینالہ خورد، سجاول، شاہ پور اور ٹنڈو آدم سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر چراغاں اور گلیوں بازاروں کو سجایا گیا۔


متعلقہ خبریں