موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

خشک سالی

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ ، قلات ،زیارت اور شمالی علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو زیادہ سے 25 تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  31 ڈگری رکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔

گزشتہ روز موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

قلات، استور، اسکردومنفی 03، ہنزہ ،کوئٹہ اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں