’جان کی حفاظت کے لئے نوازشریف کو باہر جانا چاہیئے‘

حکومت چلی جائے لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، شاہ محمود

 ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہے، جان کی حفاظت کے لئے انہیں باہر جانا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوازشریف کو پاکستان میں تمام سہولیات فراہم کیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت دے اور وہ واپس آ کر اپنی سیاست کریں۔

بابری مسجد کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندؤستان نے پاکستان پر سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ  فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس فیصلے کی مذمت کرتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے ہم شکریہ ادا کریں گے۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے ۔

ہم نیوز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی ٹکٹ کی تفصیلات کے مطابق  نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

اس ضمن میں ذرائع سے حاصل ہونے والی ٹکٹ پر نوازشریف کی واپس پاکستان کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے : میاں نواز شریف کل لندن روانہ ہو جائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں