’ کپتانی سے ہٹائے جانے پر کوئی افسوس نہیں ‘

فوٹو: فائل


کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات بابراعظم کے ساتھ ہیں، انہیں کچھ وقت دینا چاہیے، دورہ آسٹریلیا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے،ماضی میں فخرزمان ہی قوم کے ہیرو تھے،اگر ہم اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کوئی نہیں کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی بھی کوشش ہونی چاہیے ملک کےلیے بھرپور کارکردگی دکھائیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بابراعظم باصلاحیت کھلاڑی ہیں، مستقبل میں فتوحات دلائیں گے، ہمیں مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے قومی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے وہاں ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سو میچوں میں پاکستان کے لیے کپتانی کرنا اعزازکی بات ہے، جتنی بھی کپتانی کی اس میں اچھی کرکاردگی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹیلی فون کرکے کے اعتماد دیا،  وسیم خان اور مصباح الحق نے بھی مجھے بہت حوصلہ  دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں