اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں


اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر اور مٹر کی قیمت دوسو روپے کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔

شہر قائد کے سبزی منڈی میں ٹماٹر ہول سیل ریٹ پر فی کلو240 روپے تک فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ مٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے اتوار بازاروں میں  بھی  اشیاء  خورونوش سستی نہ ہوئی اورحکومت کے عوام کو ریلیف دینے  کے دعوے دھرے رہ  گئے۔

گزشتہ ہفتے کی نسبت پھل سبزی پانچ سے دس  روپے اضافے کے ساتھ  فروخت کی جارہی ہے۔

لاہور میں ادرک کی قیمت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گئی، دکاندار من مانے نرخ وصول کررہے ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 190روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان اور سرگودھا میں ادراک چار سو روپے کلو جبکہ لہسن تین سو روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد میں شملہ مرچ 320، مٹر 120،  ادرک 320 روپے اور ٹماٹر 200 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔

شہر میں قائم کئے گئے اتوار بازاروں میں ریٹ لسٹیں غائب ہیں اور دکاندار منہ مانگے دام بٹورنے لگے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں ٹماٹر ایک سو تیس روپے اور بھنڈی ڈیڑھ سو روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی  قیمتوں یں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔


متعلقہ خبریں