بابر غوری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع


کراچی: سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک اور انکوئری شروع کردی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی میں 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے بھرتیوں کا تمام ریکارڈ پورٹ قاسم اتھارٹی سے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور من پسند افسران کو غیر قانونی طور پر گریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں دیں۔

بابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نیب ریفرنس میں مفرور ہیں۔


متعلقہ خبریں