پنو عاقل: قرض کی عدم ادائیگی، خاتون نے کمسن بیٹی فروخت کردی


سکھر کے قریب پنوعاقل میں بیوہ خاتون نے قرض کی عدم ادائیگی پر کمسن بیٹی کو فروخت کردیا۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ ضمیراں عباسی کو اس کی والدہ نے دو لاکھ 60 ہزار روپے میں اپنی ہی برادری کے حبدار نامی شخص کو فروخت کر کے شادی کرانے کا معاہدہ طے کیا۔

بچی کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد آج رخصتی کی جانی تھی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم حبدار کو حراست میں لے لیا جبکہ بچی اور اس کی والدہ کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے قرضے کے ساتھ سود کی ادائیگی نہ کرنے پر بیٹی کو اپنی ہی برادری کے شخص کو فروخت کیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں