عمران خان اپوزیشن سے دن رات این آر او مانگ رہے ہیں، پلوشہ خان کا دعویٰ

عمران خان اپوزیشن سے دن رات این آر او مانگ رہے ہیں۔ پلوشہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپوزیشن سے دن رات این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے سیرت البنیﷺ کانفرنس میں بھی غلط بیانی کی اور نفرت پھیلائی۔

تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور اسلام نے دیا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو این آر او نہ  دینے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔

پی پی پی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مشورہ دیا کہ عمران خان خدا کے حضور توبہ کریں اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو بھی این آر او سے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو خود اپوزیشن سے این آر او مانگنے والوں کی قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔

عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

پی پی پی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ڈاکو وہ ہیں جو الیکشن کمیشن میں بھارت اور اسرائیل سے آنے والے فنڈز کی رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں