حضورﷺ کے رہنما اصولوں پر چلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رہنما اصولوں پر چلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے عظیم ترین انسان تھے اور وہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ کی بنیاد 4 جدید اصولوں پر رکھی جس میں ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی،انسانی حقوق، شفقت اور میرٹ شامل تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علی وآلہ وسلم نے حصول علم کو مقدس فریضہ قرار دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ پر چلنے والا ہر قسم کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رہنما اصولوں پر چلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں 12 ربیع الاول انتہائی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔


متعلقہ خبریں