ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ ان کا ملک صرف ہندوؤں کے لیے ہے۔ غلام سرور

کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں،اپنی موت آپ مر جائے گا: غلام سرور

ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ ان کا ملک صرف ہندوؤں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے کہ کسی مندر کو گرا کر مسجد بنائی گئی ہو۔

مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،عمران خان کا کرتارپور میں خطاب

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے پر دنیا سراہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ بھارتی سکھوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے اندر پاکستان کے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،عمران خان کا کرتارپور میں خطاب

وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی میں نہ مانوں والی ضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کی روح پر عمل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں