راجن پور میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

راجن پور میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

راجن پور: پنجاب کے علاقہ راجن پور میں پولیس مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عربی ٹبہ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی، پولیس پر حملہ کرنے والے فراری بگٹی تھے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں عملدار شاہ اور ثقلین شامل تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں میں زاہد، ثاقب اور شبلانی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے بھی ملزمان پر فائرنگ کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کی گئیں۔ واقعے کے فوری بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید

اس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری مجرمان بھی مارے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں