اسلام آباد: دلبرداشتہ پولیس اہلکار نے گلے پر چھری پھیر لی


اسلام آباد: چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ پولیس اہلکار نے گلے پر چھری پھیر لی۔ زخمی اہلکار کو پمز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس اہلکار نے ماں ، بہن اور بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آزادی مارچ کی خصوصی ڈیوٹی پرسوات سے آئے ہوئے پولیس اہلکار نے اپنے افسران سے چھٹی مانگی تھی جو اسے نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی جانب سے انکار سننے کے بعد وہ اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ مبینہ طور پر باتھ روم میں جاکر اپنے گلے پہ چھری پھیر لی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی اسے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے لوٹے گئے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے برآمد کرلیے

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں