ملک کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیرکی صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو زیادہ سے 25 تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  31 ڈگری رکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔

گذشتہ روز موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو،استور03، قلات،بگروٹ،گوپس،ہنزہ،کوئٹہ اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں