’جے یو آئی ف کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ضرورت نہیں‘

’جے یو آئی ف کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کی ضرورت نہیں‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اب انہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے اندر بھی کچھ معاملات پر اختلاف پایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مولانا کو پیشکش کی کہ اگر وہ اتوار تک دھرنا قائم رکھتے ہیں تو وہ اپنے کارکنان لے کر آ جاتے ہیں جس پر جے یو آئی ف کے مرکزی رہنماؤں سے انہیں کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں دیا گیا۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان رابطہ واجبی سا تھا، اصل بات چیت مولانا فضل الرحمان اور چوہدری براداران کے درمیان ہو رہی تھی اور اب ان کا رابطہ صرف فون کی حد تک محدود رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو افرادی قوت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ان کی تقریروں کو رخ سیاسی سے زیادہ مذہبی ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے کل کی تقریر میں جو مسائل اٹھائے ان پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیر جے یو آئی ف کے پلان بی اور سی کا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو بھی نہیں پتہ، مولانا فضل الرحمان ایک منصوبے کے تحت ابہام قائم رکھا ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں