کابینہ اجلاس، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے سے باہر

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کوئی بھی اہم معاملہ کسی بھی وقت ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی  (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کے جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز/ ایم ڈیز کی آسامیاں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید برآں کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کئیراتھارٹی کے بورڈ ممبران کی منظوری دے گی اورسمندر پاکستانیوں کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مفاد عامہ کے نئے منصوبوں کےاسٹیٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح  رہے اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، جبکہ ان کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں