خیبرپختونخوا میں ایف بی آر کا تمام کاروبار کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کےلیے اقدامات شروع کردیے گئے جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبے میں تمام کاروبار کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی مراسلے کے مطابق چھوٹے بڑے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اب غیر رجسٹرڈ کاروبار کی موقع پر ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔

گریڈ 17 اور 18 افسران پر مشتمل کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ تاجروں کی معلومات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تاجروں کے ٹرن اوور کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیکس ادا کرنے کی شرح بہت کم ہے۔

گزشتہ روز جشن عید میلاد النبی ﷺ پر رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھی وزیراعظم خان نے اسی مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان اوپر اٹھے گا، ہم نے سچی قوم بننا ہے، ہم خیرات سب سے زیادہ دیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہیں دیتے تو ملک کیسے چلائیں گے؟


متعلقہ خبریں