جاتی امراء میں نواز شریف کے سفر کی حتمی تیاریاں شروع

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے معاملے پر جاتی امراء میں ان کے سفر کے سلسلے میں حتمی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ن لیگی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ آج یا کل تک سابق وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلنے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نکلنے پر تاخیر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا کیس ہفتے کے روز عدالت میں لگنے پر ملک گیر تنقید ہوئی جس کے بعد نیب نے تنقید سے بچنے کے لیے چھٹی کے روز  نام ای سی ایل سے نکالنے پر اعتراز برتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈز دینے کے باعث پلیٹ لیٹس فل الوقت معمول پر ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف بیرون ملک معمول کی پرواز سے جائیں گے یا ایئر ایمبولینس سے، حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔


متعلقہ خبریں